Dear دوست
Dear دوست
intezar
0:00
-1:04

intezar

میں نے پھر سوا نیزے کا سورج اپنی کمر پر اوڑھ لیا. حدّت سے تھوڑی دیر تو اپنے آپ کو بھول گئی، لیکن شام آتے ہی احساس ہوا تم پھر نہیں آئے. کمرے کی ہر شے گننے لگی حتیٰ کہ گنتی ختم ہوگئی. تمہارے قدموں کی آہٹ تھی کہ عزرائیل کے پنکھ، دل دو لمحے کو منجمد ہوگیا. فون نے گود سے اتر کر کہا، "گھبراؤ نہیں، ابھی رات باقی ہے." شاید تم کام میں مصروف ہو یا راستے میں ایک اجنبی شخص کا حادثہ ہوگیا ہو اور تم اسے ہسپتال لے کر گئے ہو. شاید وہ شخص لا وارث ہو اور اب تمھیں ہی اس کی تیمارداری کرنی ہو. میں جانتی ہوں تمھیں انسانی خدمات کا کتنا شوق ہے. تمہاری یہی عادت تو مجھے اتنا بھاتی تھی. شاید تم مجھے اب انسان ہی نہیں سمجھتے ہو. اتنا انتظار کوئی انسان تو نہیں .کرسکتا

(an audio narration of the same; for those of you who have trouble reading Urdu text, & those of you who like my voice very much)

0 Comments
Dear دوست
Dear دوست
Personal essays/musings/opinions. Letters/journal entries. Poems (& drafts). (دوست; friend)
Listen on
Substack App
RSS Feed
Appears in episode
Javeria Hasnain
Recent Episodes