آگ کی تکمیل جلنا ہے
اور درخت کی تکمیل کرسی
اگر تم خوش قسمت درخت ہو
تو تم نم رہو گے
آگ تم سے محبت کرے گی
میں نے سانپ کے پاؤں کھول دیے ہیں
گھڑی نے مجھے کچھ باتیں بتائیں تھیں
جنہیں اب میں بھول گئی ہوں
مجھے آگ کا نیلا حصّہ یاد ہے
سب سے نچلا
میں بھول چکی ہوں آگ
انت ہے یا ابتدا؟
کیا چاند کی حد ہے؟
اگر میں سمندر میں اتروں
تو چاند کے پار جا سکوں گی ؟
خدا میرے سوالوں سے بور ہوگیا ہے
اب وہ آگ سے کھیل رہا ہے
For the foreseeable time, this is where I will be posting my original Urdu (and occasionally English-language and translated poems). Please consider becoming a paid subscriber if you enjoy my work and want to support me in my writing life. Other ways of supporting are sharing with your friends and loved ones<3
کیا چاند کی حد ہے؟
اگر میں سمندر میں اتروں
تو چاند کے پار جا سکوں گی ؟
The juxtaposing imagery here is hauntingly beautiful! I’m so happy to find another Urdu writer here, especially one invested in writing shairy. I hope to read more from you